حمد باری تعالیٰ

اشتہارات

یوٹیوب چینل

تلاش کریں

پاکستان ہماری جان:بشریٰ نواز

.
میں خاص پاکستان کی ایک عام شہری آزاد ملک کی آزاد شہری، وہ ملک جسے ہمارے بڑوں نے بے شمار جانوں کا نذرانہ دے کر حاصل کیا ہمیں غیر کی غلامی سے نجات دلائی. ایسا ملک جہاں ہم اپنے دین کے مطابق اپنی تہذیب کے مطابق زندگی گزا ر سکیں بغیر کسی ڈر کے سکون کے ساتھ جی سکیں. جہاں ہمیں مذہبی آزادی ہو۔ جہاں ہماری عزت محفوظ ہو ہماری جانیں محفوظ ہوں ایسے محفوظ جیسے ماں کی۔ گود میں بچہ
مگر یہ کیا ہوا یہ کیسی آزادی ہے جہاں صبح کا م۔ کے لے نکلو تو زندگی کے ساتھ واپسی کی کوئی گارنٹی ہی نہیں خواتین کی بےحرمتی کم سن بچوں کے ساتھ ریپ کے دن بہ دن بڑھتے واقعات
اغوا اور چوری ڈاکے بڑے کام سے لیکر معمولی تک کے لے رشوت
وہ ملک جو ہم نے اللہ کے نام پر لیا تھا. وہاں ہم اللہ‎ کا ایک بھی حکم نہیں مانتے کون سا جرم ہے جو یہاں نہیں ہوتا. اول تو مجرم پکڑا ہی نہیں جاتا کیونکہ اس نے سلیمانی ٹوپی پہنی ہوتی ہے مسجدوں مدارس میں ہمیشہ حملے ہوتے ہیں، مجرم وہاں سے بھی غایب ڈکیتیوں میں بی مجرم فرار فوٹیج کی موجود گی کے باوجود ڈاکو گرفتار نہیں۔ سرکار ی ہسپتال ہیں تو سہولت نہیں ایک ایک بستر پی تین تین مریض اور پھر آئے دن داکٹرز کی ہڑتال مریض مرتے ہیں تو مریں وہ کون سے ڈاکٹرز کے رشتے دار ہوتے ہیں۔
ملک سے محبت کرنے والے یہی سب سوچ سوچ کے پریشان ہیں۔ ظالم کیوں نہیں سوچتے ہم انسان ہو کے انسانوں پی ظلم کرنے جا رہے ہیں دھماکوں میں کتنے گھروں کے کمانے والے لوگ شہید ہوتے ہیں۔ ان کا نہیں سوچتے بچوں کو ریپ کرتے وقت نہیں خیال آتا کہ اتنی تو میری بہن بھی ہے گھر میں بھائی یا بہن کی بیٹی بھی ہے کیا ظلم۔ کرنے جا رہیں ہیں خوا تین کی۔ بے حر متی کرتے وقت بھی خیال نہیں آیا کہ ایسی ہی ما ں یا ۔بہن بھابی کوئی مقدس رشتہ گھر میں بھی ہے دل دکھ سے بھرا ہے اپنے ملک۔ کے یہ حا لا ت دیکھ کے معصوم بچوں کی کٹی پھٹی لاشیں دیکھ کے بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی لاشیں۔ دیکھ کر
کیایہ سب دیکھ دیکھ کے ہم۔ بے حس ہو گے. پیسوں کے لیے کوئی بھی کسی کی بھی زندگی سے کھیل سکتا ہے شاید ہم اپنے بڑوں کی قربانیوں کو بھول گئے ہیں ہم نے اگ اور خون کے دریا جو پار نہیں۔ کیے جو ہمارے بزرگوں نے کیے، اسی لے ہمیں نہ اپنے ملک کی قدر ہے اور نہ ہی اپنی۔ آزادی کی اپنے معاشرے کی برا یاں ہماری خود کی پیدا کردہ ہے ان کو دوڑ بھی ہم ہی کر سکتے ہیں۔ اپنے پیارے ملک کو امن کو گہوارہ بنا یں یاد رکھیں
پاکستان۔ ہے تو ہم ہیں

فیس بک تبصرے