حمد باری تعالیٰ

اشتہارات

یوٹیوب چینل

تلاش کریں

گرمیوں کی چھٹیوں کو کیسے فائدہ مند بنائیں -محمد ریحان

 

وقت اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔گرمیوں کی چھٹیاں عام طور پر زیادہ تر طالبعلم سو کر اور ویڈیو گیمز کھیل کر گزارتے ہیں ۔گر یجوایشن کرنے والے طالب علم کی زندگی میں تقریباً سولہ دفعہ چٹھیاں آتی ہیں۔یعنی 48 ماہ (1440) دن۔ہر گرمیوں کی چھٹیوں میں ایک سرگرمی /مہارت activity /skillکا انتخاب کریں ۔مثال کے طو ر پر kg1,2 3 میں لکھائ بہتر کروائ جا سکتی ہے۔یوٹیوب سے انگلش ،اردو کی نظمیں یاد کروائ جا سکتی ہیں۔اردو،انگلش کا ذخیرہ الفاظ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔بچوں کے متعلقہ نیشنل جیوگرافی چینل سے معلوماتی ویڈیوز دکھائ جا سکتی ہیں۔مسلم کڈز چینل دکھایا جا سکتا ہے ۔
گریڈ ون میںEnglish Reading skill کی نشوونما کے لیے اوکسفرڈ ریڈنگ سرکل( ون )کا مطالعہ بہت سود مند ہو سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مذکورہ بالا چیزوں سے بھی کمزور رہ جانے والی مہارت کی دہرائ کروائ جا سکتی ہے
گریڈ ٹو کے لیے اوکسفرڈ ریڈنگ سرکل( ٹو)کا مطالعہ کروائیں۔کمپیوٹر سے واقف کروائیں ۔اسی طرح اردو کی بہتری کے لیے بچوں کو ماہنامہ نونہال،پھول،ساتھی،طفلی پڑھ کر سنائیں تاکہ اردو زبان و ادب لکھنے پڑھنے کا ذوق و شوق پیدا ہو ۔بہتر ہو گھر کا ایک کونا بچوں کی چھوٹی سی لائبریری کے لیے مختص کر دیا جا ئے۔

گریڈ تھری کے لیے اردو،انگلش کی ریڈنگ کے لیے تین گھنٹے مختص کریں اور اس کے ساتھ لیپ ٹاپ پر ٹائپنگ گیمز کھلائیں ۔اگر بچہ کمپیوٹر میں زیادہ دلچسپی لے رہا ہے تو مائیکروسافٹ وئیر کی بیسک سرٹیفیکیشن کروا دیں ۔

گریڈ فور میں بھی اردو،انگلش کی ریڈنگ کے لیے تین گھنٹے مختص کریں ۔یہاں پیراکی سکھانے کا اہتمام کریں ۔بڑے شہروں میں تو سوئمنگ پولز پر ماہر پیراک پیراکی سکھاتے ہیں ۔دیہاتوں میں پتہ نہیں کیوں اس کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے ۔لڑکے بالے والدین سے چوری چھپے نہروں ،راجباؤں پر نہانے جاتے ہیں ۔پیراکی سنت بھی ہے اور پوری زندگی کام آنے والی مہارت بھی ۔ تقریباً ستر فی صد زمین پانی پر مشتمل ہے۔  ۔

جماعت پنجم کے طلبا کو گرمیوں کی چھٹیوں میں انگلش
گریمرکی بہتری اور ،ذ خیرہ الفاظ بڑھانے کی بنیادی اور اچھی کتابیں / Grammar in use /vocabulary in use (ناشر کیمرج یونیورسٹی پریس)کا پہلا لیول پڑھائیں ۔یہ کتابیں اپنی مدد آپ کی اصول کے تحت لکھی گئ ہیں ۔اس لیے کسی ٹیوٹر کی ضرورت نہیں ہے ۔اردو کی بہتری کے لیے اردو ڈائجسٹ کا مطالعہ بہت سود مند رہے گا ۔اردو ڈکشنری (جیبی سائز) خرید کر دیں اور مختصر وقت میں معنی ڈھونڈنے کا طریقہ بھی سمجھائیں اور عملی مشق بھی کروائیں۔

جماعت ششم،ہفتم اور ہشتم کے طلبا کے لیے روزانہ دو سے تین گھنٹے اردو،انگلش کی سرگرمیوں کے علاوہ قرآن مجید کا دس ،دس پاروں کا ترجمہ پڑھایا جا سکتا ہے۔میری ذاتی رائے کا مطابق جدیدانگلش میں لکھا ہوا ترجمہ اردو ترجمے کی نسبت زیادہ فائدہ مند رہے گا ۔متبادل سرگرمیوں کے طور پر ایم ایس آفس میں ورڈ،ایکسل،پاور پوائنٹ کے کورسز بھی کروائے جا سکتے ہیں۔یہ کورسز آن لائن مفت بھی دستیاب ہیں ۔جیسا کہ www.homeandlearn.uk.comوغیرہ پر

نہم کلاس میں بورڈ کا امتحان ہونے کی وجہ سے زیادہ توجہ درسی کتابوں پر ہی دی جا نی چاہیے ۔تا ہم اردو ،انگلش اخبار کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔کیونکہ امتحانی نقطہ نگاہ سے اسکی اہمیت بہت زیادہ ہے ۔ایڈیٹر کے نام خط جب تک طلبا اصلی حالت میں نہیں پڑھیں گے وہ امتحان میں اپنا مافی الضمیر اچھی طرح بیان نہیں کر سکیں گے ۔حالات حاضرہ کا ضروری حد تک علم طلبا کے لیے اشد ضروری ہے ۔جماعت نہم کے بورڈ کے امتحان کےبعد طلبا کو بنیادی کو کنگ سکھائ جائے۔وگرنہ ہوسٹل لائف میں بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسکے ساتھ دیگر بنیادی گھریلو مہارتیں سکھائ جائیں۔تا کہ بوقت اچھا خاوندبننے کے کام آسکیں۔

جماعت دہم کے سالانہ امتحان کے بعد طلبا کو ڈرائیونگ سکھائ جائے ۔اور لرننگ لائسنس بھی بنوا کر دیا جا ئے ۔جسمانی صحت کے لیے اگر آسانی سے ممکن ہو ہیلتھ کلب میں داخلہ کروائیں۔دوسری صورت یہ ہے کہ طلبا کو کسی نہ کسی جسمانی سرگرمی میں ضرور مشغول رکھ جائے ۔یہ انکی جسمانی اور جذباتی صحت کے لیے بہت ضروری ہے ۔
عام طور پر طلبا اس عمر میں سگریٹ اور نوشی سے متعارف ہوتے ہیں اس لیے وضاحت کیساتھ دونوں کے نقصانات بارے آگاہ کیا جائے ۔

فیس بک تبصرے