حمد باری تعالیٰ

اشتہارات

یوٹیوب چینل

سی وی کیسے بنائیں : عمران ظہیر

عمران ظہیر صاحب انسانی وسائل کی ترقی۔
(human -resources- development)
کے ماہر ہیں۔ لمبے عرصہ سے بین الاقوامی کمپنیوں میں لوگوں کی تربیت کررہے ہیں ۔ آج سے وہ آگاہی کے قارئین کیلیے بطور خاص کیریئر ڈویلپمینٹ میں حوالے سے مختلف موضوعات پر انتہائی سود مند معلوماتی مضامین لکھا کریں۔ جس سے بالعموم سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ملازمین اور بطور خاص نوجوانوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ آج ان کا پہلا مضمون حاضر خدمت ہے۔
۔ سی وی کیسے بنائیں ۔

ایک تجربہ کار ریکروٹر کی حیثیت سے اچھی سی وی بنانے کے لئے
مرتب کی جانے والی کچھ گزارشات آپ احباب یا آپ کے حلقہ احباب کی دلچسپی کے لئے پیش کی جا رہی ہیں ۔۔

1. فریش یا مڈ کیریر کے حامل افراد کی سی وی ہمیشہ ایک صفحے کی ہونی چاہئے ۔ ان دو لیول پر طویل سی وی کسی بھی ریکروٹر کے لئے دلچسپی کا باعث نہیں ہوتی۔۔۔ 10 سے 15 سال سے زیادہ تجربہ رکھنے والے سی وی طویل بنا سکتے ہیں ۔۔

2. سی وی میں صرف متعلقہ تجربہ بیان کریں ۔۔ وہ کام ہرگز نہ لکھیں جو آپ کو آتا نہ ہو۔۔ تجربہ کار ریکروٹر غیر متعلقہ تجربات اکثر پہچان لیتے ہیں ۔۔۔

3. سی وی میں صرف لاسٹ ڈگری یا سرٹیکفٹ کا ذکر کریں ۔۔ مثال کے طور پر اگر آپ نے ماسٹرز کیا ہے تو لا محالا آپ نے گریجویشن اور انٹر / اے لیول بھی کیا ہوگا تو اس کا تذکرہ کرنے کی ضرورت نہیں ۔

4. سی وی میں صرف ضروری ذاتی معلومات مہیا کریں جیسا کہ مکمل نام ، پتہ ، ای میل ، کانٹیکٹ نمبر اور تصویر۔۔۔ شناختی کارڈ نمبر، مذہب، وغیرہ لکھنے کی ضرورت نہیں ۔۔

5. سی وی کے شروع میں ہی اپلائی کی جانے والی جاب پر مہارت ضرور لکھیں تاکہ آپ توجہ حاصل کرسکیں ۔۔

6. اپنی مشغولیات اور دلچسپیاں لکھنے کی ضرورت نہیں ۔۔ آج کے دور میں کسی کو یہ جاننے کی ضرورت نہیں ۔۔

7. اگر متعلقہ جاب سے متعلق آپ کے پاس کوئی اضافی مہارت یا سرٹیفکیٹ موجود ہے تو وہ لازمی مینشن کریں ۔۔

8. مختلف کمپنیوں میں کی جانے والی جاب کی تفصیلات کو مختصر مگر مکمل سیکوئنس کے ساتھ لکھیں ۔۔ ماضی کے تجربات میں غیر متعلقہ تجربات لکھنے سے سختی سے گریز کریں ۔۔

فیس بک تبصرے