حمد باری تعالیٰ

اشتہارات

یوٹیوب چینل

تلاش کریں

رمضان المبارک اہتمام اور تیاری-بشریٰ نواز

رمضان کا مبارک مہینہ بہت قریب ہے بلکہ سر پہ ہے
فائزہ نے اپنی ہمسائئ سے پوچھا، آج کل آپ نظر نہیں آرہی ہیں ،کیا بات ہے سب خیریت تو ہے، حمیرا بولی ہاں سب خیریت ہے استقبال رمضان کی تیاریوں میں مصروف تھی۔ فائزہ بولی ہاں یہ تو ہے میں نے بھی کچھ اہتمام تو کیا ہے جیسے گھر کے جا لے صاف کیے، کچھ خریداری کی، بیسن منگوایا، املی کی چٹنی بنا کے رکھی، مصالحے کوٹ کے بوتل میں بند کر کے رکھے تاکہ وقت کی بچت ہو سکے کیونکہ روزے کے ساتھ سارے امور نبٹا نے میں آسانی ہو سکے۔۔۔ اچھا ویسے آپا آپ کے بھائئ روزہ نہی رکھتے مجھے بھی تھوڑی شوگر زیادہ رہتی پر بچے تو روزہ رکھتے اس لیے میں پہلے ہی بہت کام کر لیتی ہوں، فائزہ نے سوچا زرا پتہ تو چلے بیگم صاحبہ نے کیا کیا تیاری کی ہے تھوڑا کریدنے پر معلوم ہوا کہ سو کے قریب شامی بنا کے رکھ لیے ہیں اور بائئٹ سموسے بھی کچھ اسی حساب سے اور بہت سا بو ن لیس منگا کے دھو کے رکھ لیا ہے اس کے علاوہ عید کے کپڑے بھی خرید لیے اور سلوانے دے دئئے ہیں۔
دونوں ہمسائیاں گپ شپ کرتی رہیں اور ماسی منظوری سوچتی رہی کہ شکر ہے رمضان کا مہینہ آیا ہے راشن تو باجیاں دے ہی دیتی ہیں عید کے کپڑے بھی زرا ہلکے میٹریل کے ہوتے ہیں پتہ نہی ویسے کپڑے کیوں نہی خرید کے دیتیں جیسے اپنے پہنتی ہیں خیر جو رقم ادھر ادھر سے ملے گی اس کے رخسانہ کے برتن خرید کے رکھ لوں گی ایک تو پپو کو بہت بھوک لگتی ہے اگر پپو کا مسئلہ نہ ہوتا تو سارے پیسے جوڑ کے اس بار چھت ہی لیپ لیتی مگر اس کے چسکے بھی پورے کرنے پڑتے ہیں
خیر کچھ نہ کچھ آے گا ہی، دوکانوں پہ ایسا رش کہ خدا کی پناہ سارے مال کو پہلے دو تین دن تو زخیرہ کر لیا گیا ہے دوکان دار کی رال ٹپک رہی اب تو سیزن لگے گا ویسے تو گاہک کی قوت خرید ختم ہو چکی اب تو بکرے کی ماں کب تک خیر مناۓ گی۔
سحر سے افطار تک اشتہا اشتہا! سحری میں کیا کھانا ہے، افطاری میں کیا کھانا ہے۔۔روزہ صبر کا نام ہے افراط و تفریط کا نہیں۔ ڈھول والا ڈھول پیٹ رہاا للّٰہ رسول کے پیارو، روزے دارو روزہ رکھ لو ۔۔۔۔روزے کا ثمر روح کا سامان جنت میں ریان مگر معاشرے پر مثبت اثرات کب تک ظہور پزیر ہوں گے۔رمضان کی تیاری کریں مگر سکون وقار اور اطمینان کے ساتھ ۔بھوک رکھ کے کھائیں۔ ٹھہر ٹھہرکے آرام سے افطار کریں ۔ اس عبادت کی نازک سی روح کو سمجھ کے روزہ رکھیں تاکہ جسمانی ،زہنی ،قلبی اور روحانی فیوض و برکات ہمارا مقدر ہوں، آمین۔

فیس بک تبصرے